لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازچودھری نے ملاقات کی جس میں تحریک آزادی کشمیر، سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،یوم سیاہ پرکامیاب ریلی پرلاہور کی عوام اور پارٹی کارکنوں سے اظہار تشکرکیا گیا ،ملاقات میں پنجاب کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کے انعقاد،پارٹی کے گورننگ باڈی کے اجلاس 20 اگست کو پنجاب سیکرٹریٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکاپاکستان سے انمٹ رشتہ ہے ،کڑے وقت اوربحران کی کیفیت میں کشمیر یوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے ، بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے آمرانہ اقدام کیا ہے ،مودی سرکارکے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے ،کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں،بھارت کوہرسطح پر رسوائی کا سامنا ہوگا،دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی،کشمیر کل بھی ہمارا تھا اورکشمیر آج بھی ہمارا ہے ، بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے ،پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کوبھر پور جواب دیا۔وزیراعلیٰ نے عیدالاضحیٰ، یوم آزادی اور یوم سیاہ کی ریلیوں کی بہترین سکیورٹی اور شاندار انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ کو شاباش دی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔وزیراعلیٰ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ،وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھماکہ امن دشمنوں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے ۔