تفتان(نامہ نگار)ایرانی حکام نے پاک ایران راہداری گیٹ اور مشترکہ تجارتی گیٹ محرم الحرام کی تعطیلات کی وجہ سے 2 دن کیلئے بند کردیا ہے ۔اس ضمن میں ایرانی حکام نے تعطیلات کے بارے میں لیویز حکام کو آگاہ کردیاہے ۔ زیروپوائنٹ گیٹ بھی ایک ماہ سے بند ہے جبکہ پاک ایران ٹرانزٹ گیٹ بدستور کھلارہے گا۔