اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ نے ’’ مجاہدین افلاک کو سلام‘‘ کے نام سے ایک سٹیج شو ریکارڈ کیا ہے ۔ اس شو میں 1965،اور 1971 کی جنگوں کے وار ویٹرنز کے ساتھ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں حصہ لینے والے شیر دل شاہین بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ یہ پروگرام 14 ستمبر کو شام 7 بجے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا افئیرزنے اس پروگرام کے حوالے سے تین ٹریلر جاری کر دیئے ہیں۔