لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر34افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور36افرادکو حراست میں لیا اور اُن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر64 ہزار 5سوکے جرمانے بھی کیے گئے ۔ ڈی سی نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں۔ اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔