لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اپنے دور میں ہونے والے ترقیا تی کاموں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اس حوالے سے ایل ڈی اے ، واسا، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ ہائوسنگ سے 25جنوری تک رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ، جس کے بعد شہر میں ترقیا تی کاموں اور مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوگا۔