لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے پنجاب بھرکے مختلف دفاتر میں تعینات یونیفارم افسران اور اہلکاروں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ اس حوالے سے مراسلہ پنجاب بھر میں پولیس ہیڈز کو بھجوادیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم سٹاف کو ریڈر برانچ،او ایس آئی برانچ، سکیورٹی برانچ اور کنٹرول روم کے علاؤہ کہیں اور تعینات نہ کیا جائے ۔ ان برانچز کے علاؤہ اگر کسی اور جگہ یونیفارم سٹاف کو تعینات کیا جائے تو اس کی اجازت آئی جی پنجاب سے لی جائے ۔