لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پنجاب کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے نیا بورڈ قائم کر دیا گیا،پنجاب حکومت نے معاشی تحقیقاتی ادارے کے نئے غیر سرکاری ممبرز پرمشتمل بورڈ کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد معاشی تحقیقاتی ادارے کا نیا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ذرئع کے مطابق بورڈ کے وائس چیئرمین کے لیے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ اے پاشا کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم تر اب حسین ، علی چیمہ ،راجہ عامر خان ،ڈاکٹر زہرا وحید ،اراکین صوبائی اسمبلی سے خیال احمد کاسترو ،ایم پی اے فواز احمد ،ایم پی اے طلعت فاطمہ نقوی بورڈ میں بطور ممبر شامل ہیں۔