لاہور (اپنے خبر نگا رسے ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل کوئز مقابلے 2019ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر عصمت اﷲ ، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے طلبائو طالبات نے شرکت کی۔ان مقابلوں میں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے عمر سعید اور عبد المنان نے پہلی ، ادارہ علوم ابلاغیات کے محمد عمر فاروق اور شہریار عباسی نے دوسری جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وانیہ نورین اور عائشہ شہباز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر عصمت اﷲ نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو مبارک باد پیش کی۔