سرگودھا(خبرنگار)پنجاب میں 31 اکتوبر کو سکول شماری کا اعلان کردیا گیا۔ سکول شماری میں سکولوں میں کمروں کی تعداد ،اساتذہ کی تعداد،لیبز،گراؤنڈز اور دیگر اثاثہ جات کا شمار کیا جائے گا۔ سکول شماری کیلئے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اور سکول اساتذہ کو تربیت دی جائیگی ، تربیت کا کام 21 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔