اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے انسداد پولیو کے فوکل پرسن بابر عطا نے پولیو کیسز کے حوالے سے مسلم لیگ ن پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات بڑی افسوسناک ہے کہ وزیر اعظم پر پولیو کیسز کے حوالے سے حملہ کرکے مسلم لیگ ن نے پستیوں کو چھو لیا ، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا عائشہ رضا جانتی ہیں بیماری سے آگاہی اور اس پر کنٹرول کرنے کا عمل کس طرح کام کرتا ہے اور پولیو وائرس کی صورتحال 2018 میں کیا تھی اور اس کے کیارجحانات تھے ، آپ کو کرپٹ قیادت نہیں بلکہ پاکستان کے بچوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ، عائشہ آپ بڑی مایوس کرنے والی شخصیت ہیں ، عائشہ رضا 2013 سے 2018 کے عرصہ میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے فوکل پرسن رہی ہیں۔