اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کا مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔7رکنی مالیاتی بورڈ تحریک انصاف کے آئین کے تحت تشکیل دیا گیا۔ نعیم الحق ، سردار اظہر طارق، ارشد داد ، سراج احمد ،عاطف خان ، نسیم الرحمان اور جمال انصاری بورڈ کا حصہ ہونگے ۔