لاہور(میا ں رؤف ) لاہور میں اے ٹی ایم سے رقم اڑانے والے گینگ کی گرفتاری کے دعوی کے بعد پھر ایک ایسا گینگ سامنے آگیا، عید کے ایا م میں اے ٹی ایم ڈیوائس سے پیسے چوری ہونے کا نیا کیس سامنے آیا ہے جس میں تحریک انصاف کے آفیشل سنگر انضمام الحق کی رقم اڑا لی گئی ہے ، "اڈیالہ جیل ویٹ تیرا کردی میاں" گانا گانے والے سنگر انضمام نے تھا نہ گلشن راوی میں درخوا ست دی جس میں بتایا کہ گلشن راوی مین روڈ پراے ٹی ایم سے پیسے نکالے تو با کس کے با ہر ایک نو جو ان جو شکل سے طا لب علم لگتا تھا نے ہا تھ میں لیپ ٹا پ پکڑا ہو اتھا ، وہ مجھے مشکوک انداز میں دیکھ رہا تھا، میں 15 سے 20 منٹ کا راستہ کاٹ کر گھر پہنچا تو مجھے اے ٹی ایم سے مزید 2 لاکھ روپے کا پیغام موبائل فون پر ملا، گھر پہنچنے تک میرے اکاؤنٹ سے مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعہ 2 لاکھ روپے نکال لئے گئے ، اسی نامعلوم چور نے گلشن راوی اے ٹی ایم سے ڈیوائس لگا کر ڈیٹا چوری کیا اور رقم ٹرانسفر کی، میں نے بنک کے ہیڈ آفس کو آگاہ کردیا، گلشن را وی پو لیس نے بتایا کہ انضمام الحق کی درخواست موصول ہوگئی، عید کی چھٹیوں کے بعد بنک انتظامیہ سے اے ٹی ایم کیبن میں لگے کیمرے کی فوٹیج حاصل کرکے ملزم کو پکڑ لیا جائے گا۔