راولپنڈی ( نامہ نگار خصوصی) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر امدادی سامان لانے کیلئے بیجنگ روانہ ہوگیا ۔ پی آیی اے کی پرواز پی کے 8852 اسلام آباد سے بیجنگ کیلئے روانہ ہو ئی۔ پرواز میں ہوابازوں کے ہمراہ 7 رکنی پی آئی اے لوڈنگ عملہ بھی روانہ ہواجو پرواز کیساتھ ہی واپس آئے گا،پرواز سے امدادی سامان پی کے 8853 کے ذریعے بیجنگ سے اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔پرواز کل دن 1 بجے بیجنگ سے اسلام آباد 52 ٹن سے زیادہ سامان لے کر پہنچے گی۔ سامان میں حفاظت کٹس و آلات، ماسک، ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات شامل ہیں ۔ پی آئی اے ترجمان نے کہاکہ جب بھی وطن کو ضرورت پڑی پی آئی اے صف اول میں نظر آئیگی ۔