لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئندہ سنٹرل کنٹریکٹ میں 15 سے 17 کھلاڑیوں کو جگہ ملے گی۔اب تینوں فارمیٹ میں مسلسل ٹیم کا حصہ اور کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ہی کنٹریکٹ دیا جائے گا۔کنٹریکٹ سے ای کیٹِگری کے مکمل خاتمے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔گزشتہ سنٹرل کنٹریکٹ میں تینوں فارمیٹس کے 33 کھلاڑی شامل تھے ۔بورڈ نے خواتین کے کنٹریکٹ میں بھی کھلاڑیوں کی تعداد کم کی ہے ۔