لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) چیئرمین اور ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عاشورہ پر کامیاب صفائی آپریشن کرنے پر وکرز اور افسران کو مبارک باد دی گئی۔ چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے دوران شہر میں مجموعی طور پر صفائی وستھرائی برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت صفائی آپریشن کیا گیا اور اس کامیاب صفائی آپریشن پر ادارے کے تمام ورکرز اور افسران مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ مزید انکا کہنا تھا کہ ورکرز ادارے کا اثاثہ ہیں اور اچھی کارکردگی دکھانے والے افسر و ورکز کو ہر سطح پر سراہا جائے گا۔