بیجنگ (اے ایف پی )چین نے امریکی سفارتکاروں پر باہمی پابندیاں عائد کردیں۔چین نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کاروں کے خلاف "باہمی" اقدامات اٹھائے ہیں اور انہیں مقامی حکام سے ملاقات سے قبل وزارت خارجہ کو مطلع کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے کہا کہ چین نے بدھ کے روز امریکی سفارتخانے کو ان نئے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا تھا ، جس کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ چینی سفارتکاروں کو محدود کرنے کے لئے اکتوبر میں واشنگٹن کے فیصلے کا مقابلہ تھا۔انہوں نے پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایاہم ایک بار پھر امریکی فریق سے اپنی غلطیوں کو درست کرنے اور متعلقہ قواعد کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کرتے ہیں۔