چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ میں عید الضحیٰ کے روز زہریلی چنا چاٹ کھانے سے 31بچوں کی حالت غیر ہوگئی، بچوں کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 2سے 10 سال کے درمیان ہیں،پولیس نے چنا چاٹ بنانے والے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے ۔ عبد الستار اور اس کے بیٹے محمد عامر نے بازار کے اندر چنا چاٹ کی ریڑھی لگا رکھی تھی۔صحت یاب ہونے پر بچوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔