لاہور ( کرائم رپورٹر ) لاہور میں مختلف مقامات پر 30 سالہ نوجوان سمیت3افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے ، چوبرجی کے قریب تیز رفتار کار کی زد میں آ کے 40سالہ یعقوب چل بسا ، ہربنس پورہ کے علاقے نیا پل کے قریب 45 سالہ اشرف سڑک عبور کرتے نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر دم توڑ گیا ، بادامی باغ کے علاقے رنگ روڈ میں ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔