سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی 5 وارداتوں کے دوران2 گھروں کا صفایا، 3 موٹرسائیکل غائب کر دیے گئے ،بتایا جاتا ہے کہ چکیاں کے رہائشی محمد مظہر اور مڈھ رانجھا کے طاہر مسعود کے گھروں سے نقب لگاکرلاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا گیا، رحمان پلازہ کے باہر سے محمد انعام، سیٹلائٹ ٹاؤن میں گلیکسی گراؤنڈ کے باہر سے حسن افضال،70شمالی سے سہیل انجم کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے اطلاعات ملنے پر مقدمات درج کرلیے ۔