قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصور میں چو نیا ں کے علا قے محلہ کمہا ر ا ں والہ میں اغوا کے ڈر سے ما ں نے اپنے لخت جگر کو زنجیر و ں میں جکڑ دیا ، پو لیس نے اطلا ع ملنے پر بچے کو ز نجیر و ں سے آ زا د کر و ا کر تھا نے منتقل کر دیا ، تھا نہ سٹی چو نیا ں کواطلا ع ملی علی حمز ہ کو زنجیر و ں میں جکڑ کرگھر میں قید رکھا گیا ہے ، والد ہ نے بتا یا یہ مد ر سے سے با ر با ر با ہر بھا گ جا تا تھا اور گھر میں بھی نہیں رہتا تھا ، میں نے بگڑ تے حا لا ت اور اغوا کے پیش نظر حفظ ما تقدم اپنے بچے کو خو د زنجیر و ں سے جکڑ ا ۔ تھانہ سرائے مغل پولیس نے بروقت کاروائی کرکے تین مغوی بچے بازیاب کر ا لئے ، ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا، بلیئر چک 46کے رہائشی رشید احمد نے تھانہ سرائے مغل میں گزشتہ روز مقدمہ درج کرایا میرے دو بیٹے انیل احمد بعمر 11سال اور عاطف بعمر 9سال جامعہ دارالعلوم فاروقیہ ہلہ میگھا روڈ میں دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں ، اختیار بعمر 15سال بھی اسی مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتا ہے ، 13ستمبر کو اختیار نے میرے بیٹوں کو اغوا کرلیا، پولیس نے انتھک محنت کرکے شیخوپورہ کے علاقہ بھکی سے ملزم مجاہد کو کرلیا اور تینوں بچوں انیل، عاطف اور اختیار کو بازیاب کرالیا۔