اسلام آباد (نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایک حکومتی شخصیت کی 14کروڑ کی ٹی ٹی کا نوٹس لے لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیدیا،ٹی ٹی کی تحقیقات کو آف شور کمپنی کی تحقیقات سے ملایا جائے گا۔چیئرمین نیب عہدہ رکھنے والی حکومتی شخصیات کو ٹی ٹی کے بارے میں پہلے ہی خبر دار کرچکے ہیں۔