اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے نئے دورے کی تیاریاں، جلد سعودی عرب اور ایران کا دورہ کرینگے ۔ 29 اکتوبر کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائینگے ۔ایران کے دورے کیلئے تاریخ مشاورت سے طے ہوگی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے ۔سرمایہ کاری کانفرنس 29 سے 31 اکتوبر تک ریاض میں ہوگی۔