بیجنگ (آن لائن)چین میں بچوں کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد اور رات 10 بجے کے بعد آن لائن گیمز کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا قانون نافذ کردیا گیا۔قانون کے مطابق رات 10 بجے تک تمام بچوں کو سونے کی ہدایت کی گئی ہے ، چاہے ان بچوں نے اپنا اسکول کا کام مکمل کیا ہو یا نہیں، 16 سال سے کم عمر کے بچے ایک گھنٹے سے زیادہ آن لائن گیمز نہیں کھیلیں گے جب کہ انہیں چھٹی کے دن3 گھنٹے سے زیادہ گیم کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔