بیجنگ (این این آئی )چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک اور 100زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوا سے ہوائی اڈے پر کھڑا طیارہ گھوم گیا،چین کے مشرقی شہر نین ٹونگ میں انڈوں جتنے اولے برسے جبکہ ہوائوں کے جھکڑ نے ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے ۔مختلف حادثات میں گیارہ افراد جان سے گئے جبکہ سو سے زیادہ زخمی بھی ہوئے ۔میڈیا کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ بھی ہوا سے گھوم گیا۔