گروزنی (نیٹ نیوز) چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی اور خوبصورت مسجد کا افتتاح ہوگیا جس کی تزئین اور آرائش کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ مسجد نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نامِ مبارک سے منسوب کی گئی ہے ۔ چیچن انتظامیہ کے مطابق یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی اور حسین مسجد ہے جس کے اندر 30 ہزار نمازی سماسکتے ہیں اور دالان میں مزید 70 ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔ مسجد کی تعمیر میں خاص قسم کا ماربل اور دیگر تعمیراتی سامان استعمال کیا گیا ہے ۔ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا کہ یہ مسجد چیچنیا کے ایک شہر شالی میں قائم کی گئی ہے جو دارالحکومت سے باہر ایک پرفضا شہر ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق اس کا دیدہ زیب ڈیزائن خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔