لاہور(جنرل رپورٹر ) پنجاب میں بغیر بجلی سرکاری سکولوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی جن میں لاہور کا بھی ایک سکول شامل ہے ۔لاہور کے گورنمنٹ پرائمری سکول رکھ سلطان پورہ میں بجلی نہیں ہے ،سب زیادہ بغیر بجلی کے سکول رحیم یار خان میں ہے جن کی تعداد 56، بہاولنگر میں 45 ، بہاولنگراورڈی جی خان میں 41 ،مظفرگڑھ 37 ، میانوالی 26،راجن پور 23، نارووال 20، لیہ 19 ،شیخوپورہ 11 ،ملتان 8، سرگودھا 6،ساہیوال 5،بھکر اور حافظ آباد 4 اور اٹک میں تین سکول بغیر بجلی کے ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ان سکولوں کے سربراہان کو فی الفور مستقل بجلی لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔