انٹیل (Intel) کے نام سے ہر وہ شخص واقف ہے جس نے کبھی کسی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر چسپاں سٹکرز پر ایک نظر ڈالی ہو۔ یہ ایک امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کی بنیاد 1968 میں رکھی گئی تھی۔ یہ کمپنی اپنے مائیکرو پروسیسرز بنانے کی وجہ سے دنیا بھر مشہور ہے۔ یہ مائیکرو پروسیسر کسی بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا سب سے اہم حصہ ہے جسے سینٹرل پروسیسنگ یونٹ (CPU) کہا جاتا ہے۔ پچھلے بیس سالوں میں دنیا نے کمپیوٹر کو جس انداز سے طاقتور ہوتے دیکھا اس میں اس کمپنی کے بنائے گئے پروسیسرز
مزید پڑھیے

آج کا اخبار
-
پیر 26 دسمبر 2022ء
-
پیر 26 دسمبر 2022ء
-
پیر 26 دسمبر 2022ء
-
پیر 26 دسمبر 2022ء
-
پیر 26 دسمبر 2022ء
کالم
آج کے کالم
کالم آرکیو
تاریخ جو ہمیں نہیں پڑھائی گئی (2)
پیر 30 جنوری 2023ءاقتدارجاوید
محمد سعید نے اپنی تالیف کردہ کتاب میں اڑائی گئی اس گرد کو صاف کر دیا ہے جو دو نسلوں سے ہوتی ہوئی ہم تک پہنچی تھی اور ہم اسے اپنا عین فرض ِ منصبی سمجھتے ہوئے اس گرد کو اور پھیلا کر اگلی نسل تک منتقل کر رہے تھے۔یہ کتاب ایک تحفہ ہے۔اس کے مندرجات دیکھ ہی کر پتہ پانی ہو جاتا ہے کہ کس دقیق نظری کے ساتھ مصنف نے قائد کے فرمودات کو جمع کیا ہے۔قائد کے کیا خواب اور تصوارت تھے اور ہمارے نام نہاد رہنماؤں نے اس ملک کا کیسے حلیہ بگاڑ دیا۔ان فرمودات کے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
مریم کی واپسی سے کیا بدلے گا ؟
پیر 30 جنوری 2023ءاشرف شریف
پچھلے ماہ سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار میں بچوں کو بھوک سے بلکتا دیکھ کر بے بس ماں نے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ تین روز بعد باپ نے بھی اس پھندے سے اپنی جان لے لی۔بچے اب ماں اور باپ دونوں کی شفقت سے محروم ہیں۔تیس دسمبر کو قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ میں شاہ بیگ نامی باپ نے بچوں کے لئے روٹی کا انتظام نہ کر پانے پر خود کشی کر لی ۔جنوری کے پہلے ہفتے رائے ونڈ میں بھی ایک باپ نے چار بچوں سمیت خود کشی کی کوشش کی ،
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس
پیر 30 جنوری 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے، بھارت نے مئی کے مہینے میں گوا شہر میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اِجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو وزرائے خارجہ اور چیف جسٹس کی میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے، جس کا پاکستان کی طرف سے فی الحال جواب نہیں دیا گیا۔
ہندوستان نے گزشتہ سال ستمبر میں آٹھ رکنی شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ rotation کی بنیاد پر صدارت سنبھالی تھی اور اس نے پاکستان اور چین سمیت SCO
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
زوالِ امت اور فکر اقبال
پیر 30 جنوری 2023ءڈاکٹر تحسین فراقی
آتشِ انتقام ، الزام تراشی ، دشنام طرازی ، گریباں گیری، ہاتھا پائی، ضابطہ پامالی، بے سمتی، بے جہتی ، مافیا گردی، کشکول برداری، کفش بوسی اور اللے تللّے جب کسی قوم کی فطرتِ ثانیہ کا روپ دھارنے لگیں تو گویا کسی بڑے حادثے کا عفریت ایک سانس کے فاصلے پر مُٹھّیاں بھینچے اور منہ میں کف بھرے، دبوچ لینے کو تیار کھڑا ہوتا ہے۔ کیا ہم کسی ایسے ہی بڑے حادثے اور المیّے کے منتظر ہیں۔ میرے منہ میں خاک ، مگر لگتا ایسے ہی ہے۔ اِس وقت یہ قوم کسی سایۂ بوم پایہ کی منحوس گرفت میں ہے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
گلگت بلتستان بے چین کیوں؟
پیر 30 جنوری 2023ءارشاد محمود
حال ہی میں گلگت بلتستان کے عوام نے بجلی کی طویل بندش، گندم کی قلت، ٹیکسوں کے نفاذ اور حکام کی جانب سے زمینوں پر مبینہ قبضے کے خلاف تقریباً 11 دن تک منفی 11 درجہ حرارت میں احتجاج کیا۔ غیر معمولی عوامی مظاہروں کو قومی میڈیا نے خاطر خواہ کوریج نہیں کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر اتر آئے ہیں۔ درحقیقت یہ مظاہرے خطے میں دہائیوں سے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی
پیر 30 جنوری 2023ءاداریہ
انٹیلی جنس ایجنسیوں ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آوروں کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے،دہشت گردوں کے خود کش حملوں کے نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی برآمد ہوئی ہے۔دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑناانٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ایجنسیوں کو قبل از وقت دہشت گردوں کی آمد کی اطلاعات مل جاتی ہیں تو پھر اس علاقے میں آپریشن کرکے دہشت گردوں کواپنی مذموم کارروائیوں سے روکا کیوں نہیں جاتا ۔19جنوری کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
یو این سیکرٹری جنرل کی سوشل میڈیا پرمسلم مخالف مہم پر تشویش
پیر 30 جنوری 2023ءاداریہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ان پر اشتہارات دینے والوں پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ انتہا پسندی، نسل پرستی، مسلم دشمنی، زینو فوبیا، ہومو فوبیا اور بدگمانی کو پروان چڑھانے میں ملوث ہیں۔کاروباری لوگ اپنے کاروبار کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہار دیتے ہیں تاکہ ان کا کاروباربڑھے لیکن اس کی آڑ میں بعض انتہا پسند تنظیمیں بھی اپنے مذموم مقاصدکے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کرتی ہیں اور باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا پر اس کے اشتہارات دیئے جاتے ہیں ۔ نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ اور عام آدمی
پیر 30 جنوری 2023ءاداریہ
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک بھر میں ڈیزل و پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 35روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ان کے اعلان نے فاقوں پر مجبور عوام کو مایوسی کے گہرے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم فروری سے تبدیل ہونے کا امکان تھا لیکن یہ فیصلہ 29جنوری کو نافذ کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چند روز سے ملک کے مختلف علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو چکی تھی۔ اس قلت کے خاتمہ کے لئے اوگرا کی جانب سے تجویز دی گئی کہ قیمتوں میں اضافے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
عمران کے الزامات اور ردعمل
پیر 30 جنوری 2023ءسعد الله شاہ
مجھ سا کوئی جہان میں نادان بھی نہ ہو
کر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو
کچھ بھی نہیں ہوں میں مگر اتنا ضرور ہے
بن میرے شاید آپ کی پہچان بھی نہ ہو
وہی کہ ایسا تو پھر ہوتا ہے ،مایوس کیوں ہوتے۔حوصلہ کرو پانیوں پر بہار اترے گی، ایک صورت وہاں بنا رکھنا وقت روکے تو میرے ہاتھوں پر اپنے بجھتے چراغ لا رکھنا میڈیا پر ایک واویلا مچا رکھا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی غلطی گلے پڑ گئی کمال ہے تھوڑا سینک پہنچا تو بلبلا اٹھے، جب کسی مقصد کے لئے اقدام کیا جاتا ہے تو پھر اس
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کاش ہمیں ایسی موت آئے!
پیر 30 جنوری 2023ءڈاکٹر جام سجاد
عبدالحق اگرچہ مولانا نہیں تھے مگر وہ لدھیانہ کے امیر ترین شخص تھے اور علماء میں اْن کی پہچان ابدال کی ہوتی تھی۔ جب دوسری عالمی جنگ اختتام پذیر ہوئی تووہ اپنی دولت اور جائیداد بیچ کر سعودی عرب چلے گئے۔ وہاں انہوں نے کھجوروں کے باغات خریدے اور وہیں کاروبار شروع کردیا۔ اِ س دوران عبدالحق کی بڑی بیٹی عنایت بی بی کی مدینہ میں وفات ہوگئی۔ اِس حادثہ نے عبدالحق پر اِتنے گہرے اثرات مرتب کئے کہ انہوں نے اپنا سب کچھ بیچ دیا اور دوبارہ ہندوستان آگئے اور دوبارہ سے کاروبار شروع کردیا۔ ابھی کاروبار نے چلنا
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اے حمید کی یادیں
اتوار 29 جنوری 2023ءمظہر لاشاری
اے حمید جن کا اصل تعلق امر تسر سے تھا اور جنہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک امر تسر کی یادوں کو اپنے من میں چراغ سمجھ کر روشن کئے رکھا ۔اے حمید ساری زندگی کہانیاں لکھتا رہا اور اپنی دھن میں مگن رہا امر تسر کے بعد اُنہوں نے جس شہر کے ساتھ محبت کی وہ لاہور ہے ۔ لاہور بھی ایک طلسماتی شہر ہے اور اِس کاظرف اتنا زیادہ وسیع ہے کہ جو بھی باہر سے آیا اِس نے اُسے اپنے گلے سے لگایا اور اُسے اپنی بانہوں میں لے کر آباد کر دیا ۔
1947ئ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
پورس کا ہاتھی
اتوار 29 جنوری 2023ءاحمد جمال نظامی
پورس کا ہاتھی ہر شے ڈھا دیتا ہے‘موجودہ حالات کتنے مختلف ہیں؟ اپنی اپنی سوچ‘تجربے اور نظریے کی بنیاد پر اس کا جائزہ لے لیجئے‘پنجاب میں ن لیگ کے ووٹرز کی بڑی تعداد دل گرفتہ ہے‘کے پی کے میں جے یو آئی ف‘اے این پی کے انجام سے دو چار ہونے کو ہے‘بلوچستان سے کئی پنچھی آصف علی زرداری کی گود میں جا بیٹھے ہیں لیکن انجام گلستان کیا ہوگا؟ پنجاب اور کے پی کے اس کا فیصلہ کرینگے‘قدرت نے اگر عمران خان کو مہلت دیدی اور وہ سندھ میں محنت کرنے کیلئے میدان میں داخل ہوسکے توپورے کے پورے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
مناظرے کا چیلنج
اتوار 29 جنوری 2023ءامتیاز احمد تارڑ
قران کریم میں ہے ۔جو ہلاک ہوا وہ دلیل سے ہلاک ہوا ، جو جیا وہ دلیل سے جیا۔ سچ نجات دیتا اور جھوٹ ہلاک کرتا ہے۔
آجکل ہماری سیاست میں جھوٹ در آیا ہے ،جس کا جی چاہتا ہے وہ درجن بھر کیمرے سامنے رکھ جھوٹ کے سہارے پر بلند و بالا دعوے شروع کر دیتا ہے۔
اسحاق ڈار کا تازہ بیان ہے :پاکستان واحد ملک ہے، جو کلمے کے نام پر بنا، اسلئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔
جب کہ لاریب کتاب میں ارشاد ہے :اِنَّ اللّٰہَ لایْغَیِّرْ مَا بِقَومٍ حَتّٰی یْغَیِّرْوا مَا بِانفْسِہِم۔۔الرعد :11۔بیشک اللہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
فواد چوہدری کا دفعتاً ہیرو بننا
اتوار 29 جنوری 2023ءسعد الله شاہ
ہم کو خوش آیا ترا ہم سے خفا ہو جانا
سر بسر خواب کا تعبیر نما ہو جانا
اپنی خواہش تری یادوں میں بھٹکتی ہے کہیں
جیسے گلدشت میں تتلی کا فنا ہو جانا
پھولوں میں اڑتے ہوئے رنگ آپ نے بھی دیکھے ہوں گے۔فطرت کی اپنی مہک ہوتی ہے اور پھر سبزے کی طراحت ۔ان دنوں تو گلاب بھی خوب کھل رہے ہیں اور سیاست میں بھی گل کھلائے جا رہے ہیں۔یہ جہان اسباب کی بو قلمونی مجھے بہت کھینچتی ہے۔کہیں بھی یکسانیت اور جمود نہیں ہے۔نرگسیت کا شکار لوگوں کی نظر اس طرف نہیں جاتی۔ہائے ہائے شاخ در شاخ سبک سار ہوائوں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے