لاہور(نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)ٹریفک کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سگے تین بھائی حوالات میں بند،مقدمہ درج۔ٹریفک کانسٹیبل خلیق سجاد نے شاہکام چوک کے قریب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو روکااور کاغذات کا مطالبہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوارنے ٹریفک کانسٹیبل سے بد تمیزی کی اور فون کرکے اپنے بھائیوں کو بلایا لیا۔یاسر،ناصر اور عامروغیرہ ملزمان نے ٹریفک کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے واقعہ پرفوری نوٹس لیتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرواتے ہوئے مقدمہ درج اور حوالات میں بندکردیا۔