لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کوئلے کی کان میں مزدور سے جبری مزدوری کرانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ نے میاں محمد رمضان سیکرٹری جنرل پاکستان مائنز وکرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ کوئلے کی کان میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مزدوروں کی اموات ہو رہی ہے۔