لاہور(سپیشل رپو رٹر)کاہنہ پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا کے بھائی سمیت متعدد باراتیوں کو حراست میں لے کر مبینہ طور پر ڈرا دھمکا کر مبینہ رشوت لے کر چھوڑدیا۔ اہل محلہ نے کہا کرونا وائرس کی آڑ میں گھروں میں گھسنے اورلوٹ مار کر نے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے ، ہفتہ کے روزگرین سٹی سکیم میں اشرف نامی شخص کی بیٹی کی شادی تھی ، تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر یعقوب اور دیگر اہلکار آگئے ، دو لہا کے بھائی اور دیگر منتظمین کوحکومتی پابندی کی آڑ میں حراست میں لے لیااور رشوت طلب کی اور 11 ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑدیا، اہل علاقہ نے پولیس کی طرف سے اسطرح گھروں میں داخل ہو نے اور رشوت لینے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یعقوب سب انسپکٹرنے بتایا ان افراد کو حراست میں لیا تھا مگر وہ ہمارے ڈرائیور کے جاننے والے تھے اسلئے چھوڑ دیا۔