بنوں ( محمد وسیم )افغانستان میں سیلوالی شیفیف کو داعش کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔31 سالہ سیلوالی شیفیف کا تاجکستان سے تعلق رکھتے ہیں، د اعش نے تاجک شخص کو اپنا لیڈر مقرر کیا ہے اور اس کے ذریعے افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے ، داعش کے نئے امیر کو شیفیف ابوبکری معاویہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔سیلوالی شیفف کے بارے میں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے تمام علاقوں سے واقفیت اور یہاں کی زبانوں پر عبور رکھتا ہے ۔