لاہور(کلچرل رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا نیا گانا ’’ہم مزدور‘‘ ریلیز کردیا۔علی ظفر نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دْنیا بھر میں موجود مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا نیا گانا جاری کیا ہے ۔یہ گانا یوم مئی پر ریلیز کیا گیا تھا جس پر اب تک 34 ہزار سے زائد ویوز آ چکے ہیں ۔دوسری جانب علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مزدوروں کی وجہ سے ہی ہمارے ملک کی معشیت کا پہیہ چل رہا ہے لیکن افسوس اْنہیں اْن کی محنت کے حساب سے اْجرت نہیں ملتی ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے ہیروز ہیں، آئیے متحد ہوکر ان کی محنت کو سراہاتے ہوئے ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔