لاہور(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتاآج دنیا کی ترقی میں خواتین کا حصہ کسی سے بھی کم نہیں بلکہ زندگی کے بہت سارے شعبوں میں خواتین مردوں سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔حکومت پنجاب خواتین کو ترقی کے مزید مواقع فراہم کرے ۔ خواتین ہماری آبادی کا 50 فی صد سے بھی زائد ہیں۔ اگر ہمارے ملک کی خواتین جدید علم وہنر سے آراستہ ہوں گی تو ہمارا ملک اقوام عالم میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔