کراچی (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کراچی نے خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے جعلی پیرکو گرفتارکرلیا ہے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرفیض اﷲ کوریجو کے مطابق ملزم شاہنوازحنیف ایک آستانے کا گدی نشین ہے ،اس سے خواتین کی 3 ہزارسے زائد غیراخلاقی تصاویر اور وڈیوزبرآمد ہوئی ہیں،ملزم ویڈیو لنک کے ذریعے بھی خواتین پردم اور غیراخلاقی وڈیوزبناکربلیک میل کرتا تھا۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم خواتین سے ایزی پیسہ اورموبی کیش کے ذریعے پیسے منگواتا تھا اورانہیں اپنے پاس بلاتاتھا۔