کراچی (کلچرل رپورٹر ) سادہ لوح اور معروف اداکارہ رباب ہاشم کا نیا فوٹوشوٹ جاذب نظر اداکارہ کی دل لبھانے والے انداز نے فوٹو شوٹ کو چار چاند لگادیئے ، یاد رہے کہ سکرین پر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے رباب ہاشم نے اپنے آپ کو ایک ورسٹائل سٹار کے طورپر روشناس کرایا ہے ، فوٹو شوٹ میں ادکارہ اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور جاذب نظر انداز کے ساتھ فوٹو شوٹ میں چمکتی دکھائی دے رہی ہیں، رباب ہاشم کی فوٹو شوٹ فاطمہ ہارون نے کی ہے جبکہ میک اپ رضا ضامن نے کیا ہے ۔ یاد رہے کہ "نہ کہو تم میرے نہیں "میں رباب ہاشم کی پہلی پرفارمنس میں دی گئی متاثر کن اداکاری، اور بہترین ڈائیلاگ کی ادائیگی نے انہیں بام عروج پر پہنچادیا ہے ، انہیں "انایا تمہاری ہوئی "، عشقاہ وے ، منّت ،مرضی، اور ایک تھی مثال ،میں دی گئی پرفارمنس نے مقبول ترین اداکارہ کے طورپر متعارف کرایا ہے ، فی الحال وہ اسکرین پر " میرے محسن "میں ایک مضبوط لڑکی کا کردار ادا کرتے دیکھی جاسکتی ہیں۔ ، یہ ڈرامہ ہر بدھ رات 8بجے نشر کیا جارہاہے ۔