کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی پر نامعلوم افرادفائرنگ کرکے فرارہو گئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق انڈا موڑسے قلندریہ چوک آنے والی روڈ پر2موٹرسائیکل سواروں نے اسامہ قادری کی گاڑی کورکنے کااشارہ کیااورنہ فائرنگ کردی اور فرارہوگئے ۔ڈی ایس پی خواجہ معین الدین نے بتایاکہ اسامہ قادری نے مددگارپولیس کواطلاع دی تاہم متعلقہ تھانے نہیں آئے اور ڈی ایس پی عزیزآباد کے پاس پہنچ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سٹریٹ کرمنلز ہوسکتے ہیں،اگرحملہ آورہوتے تو روکنے کی کوشش کے بجائے اندھا دھند فائرنگ کرتے تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے ۔