لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان بھر میں شہرت حاصل کرنیوالے کراچی کے معروف بینڈ "کشمیر" نے اپنا نیا ویڈیو "پری"جاری کردیا ، کشمیر بینڈ کے نئے اویڈیو میں مرکزی گانا گانے والے بلال علی ہیں، جبکہ لیڈ گٹارسٹ ویس خان، بیس گٹارسٹ عثمان صدیقی، ڈرم پر شان جے انتھونی، جبکہ ردھم گٹارسٹ زائر زکی اورکی بورڈ پر علی رضا نے جادو جگایا ہے ، "پری"گانا دراصل ڈپریشن اور ناامیدی کا شکار افراد کے لیے ایک امید کی کرن ہے ۔ پری امید کا ایک مظبوط اور روشن پیغام ہے ۔ گانے کی ویڈیو کی ہدایات اشعر خالد نے دیں ہیں جس میں ایک نوجوان لڑکی کو ناراضگی میں دکھایا گیا ہے ، جوکہ موسیقی کو بہت شوق سے سنتی ہے ۔