اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہونگے ۔ پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل اوربھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکریٹری خارجہ دیپک متل کرینگے ۔ مذاکرات میں کرتارپورراہداری کے افتتاح کی تاریخ اوروقت کے تعین پربات چیت ہوگی، افتتاح کی مشترکہ تقریب منعقد ہوتی ہے تو پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس کا افتتاح کرینگے لیکن بھارت کی طرف سے کون شریک ہوگا، بھارتی وفد سے یہ پوچھا جائے گا۔ بھارت تقریب میں خالصتان تحریک کے حامی افراد کو مدعونہ کرنے کا کہے گا ۔دونوں ملکوں کے حکام ایمرجنسی میڈیکل سروس کی فراہمی سمیت ہاٹ لائن پررابطہ رکھنے کی تجویزپربھی بات کرینگے ۔