لاہور(سلیمان چودھری )پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مزید 8 بائیو جیکل بائیو سیفٹی لیول 3ریفرنس لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے صوبہ میں کرونا مریضوں کی تشخیص کیلئے 60 ہزار کٹس بھی خریدی جائینگی جن سے 36لاکھ مریضوں کے ٹیسٹ کئے جائینگے ۔ ایک کٹ سے 60 مشتبہ کرونا مریضوں کے ٹیسٹ ہو نگے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے 8پی سی آر مشینوں اور دیگر آلات کی خریداری کا کام شروع کر دیا ہے ۔نئی لیول 3 تشخیصی لیباٹریز سول ہسپتال بہاولپور، ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیر آباد، بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ، ڈی جی خان ہسپتال او رالائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ہونگی۔ اسی طرح محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر لیب کو اپ گریڈ کیا جائیگا ، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں لیب قائم ہو گی اور نشتر ہسپتال ملتان میں بھی لیب تیار کی جائیگی ۔ لیول 3 لیبارٹریز