لاہور(کلچرل رپورٹر ) گلوکارہ گل پانڑہ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے قوم سے کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں گلوکارہ نے کہا کہ چونکہ کرونا وائرس ایک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا میری تمام قوم سے اپیل ہے اور درخواست ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں اور تمام احتیاطی تدابیریں اختیار کریں۔ گلوکارہ نے کہا کہ چین اور اٹلی میں اس وائرس کو لوگوں نے سنجیدہ نہیں لیا اس لیے اس نے وہاں کے لوگوں کو متاثر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک جیسی صورتحال پاکستان میں نہ بنے اس لیے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔گل پانڑہ نے کہا کہ ہمیں اس وبا کیخلاف ایک ہوکر لڑنا ہے ، ہم اس میں ضرور سرخرو ہوں گے ۔