لاہور(نامہ نگار ) عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اور گراں فروش مل کر غریبوں پر حملہ کر رہے ہیں۔کرونا وائرس کو ہرانے کیلئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کاساتھ دیں گے ۔شہرمیں حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں مکمل لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدوروں کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔ حکومت حقیقی حق داروں تک راشن ، ماسک اور صابن ، سینی ٹائزر اور مالی امداد پہنچانے کا انتظام کرے ۔مہنگائی کے دور میں ایک فیملی 100روپے روزانہ سے کیسے گزارہ کرے گی امداد کی رقم بڑھائی جائے اور بجلی ،گیس اور پانی کے بل معاف اور انکے گھروں کے کرائے دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔شاہدرہ میں ایل پی جی کنٹینر پھٹنے سے جلنے والے رکشے کے مالکان کو متبادل رکشے دیئے جائیں۔