لاہور(قاضی ندیم اقبال)کرونا کیخلاف جنگ کے سلسلہ میں پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی حکومتوں کی جانب سے عملدرآمدمیں بہتری آگئی جبکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کے تعاون کے سبب صوبائی حکومت اپنی حکمت عملی کو روزانہ کی بنیاد پر ترتیب دینے لگی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایات کی روشنی میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعینات ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز دفاتر نے کرونا کیخلاف فعال کردار ادا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا اور انکے دفاتر میں پہلے سے قائم کنٹرول رومز رائونڈ دی کلاک کام میں مصروف ہیں جہاں 8ا گھنٹوں کی 3 شفٹوں میں سٹاف تعینات کیا گیا ہے ۔ کنٹرول رومز میں خصوصی طور پر کرونا سے متعلق رپورٹس تیار کرکے صوبائی حکومت، محکمہ صحت، محکمہ داخلہ پنجاب کے سول سیکرٹریٹ میں قائم صوبائی کنٹرول روم/مانیٹرنگ سیل کو بھجوائی جاتی ہیں۔ کرونا کی بابت رپورٹس کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ایک سے زائد بار اہم اجلاس ہو تے ہیں اور ان میں حکمت عملی کو پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ کے عوام کو ذہنی طور پر پریشان کئے بغیر سوشل فاصلہ اور گھروں میں رہو، محفوظ رہو کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات کر رکھی ہیں جن کی روشنی میں ہی معاملات کو روزانہ کی بنیاد پر آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ عملدرآمدمیں بہتری