خیرپور میرس(این این آئی)ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چھ اہلکاروں کو کرونا وائرس کے مریض کیساتھ سلیفی لینے پرمعطل کر دیا گیا۔ صوبائی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ان چھ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جنہوں نے ایران سے آنے والے کرونا وائرس کا شکار کوٹ ڈیجی کے رہائشی مریض کیساتھ سیلفی بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر خیرپور میرس ندیم سندھو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے ان چھ ملازمین کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے جنہوں نے اس مریض کے ساتھ تصویر بنائی۔تمام افراد کو 14روز تک قرنطینہ میں رکھنے کے احکامات دے دیے گئے ۔