واشنگٹن (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے ملک میں کرپشن کی ذمہ داری بیورو کریسی پر بھی عائد کرتے ہوئے کہا ہے سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز ایسے منصوبے بناتے ہیں جو پورے ہی نہیں ہوتے ۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بتایا امریکی حکام اپنے ضوابط پورا کرنے کے بعد اس سلسلے میں اعلان کردیں گے ۔حکومت سندھ مافیا کے تحت چل رہی ہے جبکہ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اﷲ منشیات کی سمگلنگ کے ڈان ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کم ہوئی ہے ،سیاحت کے فروغ کے لیے پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔