لاہور(سپورٹس رپورٹر) 35 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں شا ئننگ کلب نے خان سپورٹس کو6وکٹوں سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ٹاؤن شپ وائٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں خان سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20 اووروں میں7 وکٹوں پر156رنز بنائے۔شا ئننگ کلب نے مطلوبہ ہدف 18.5 اووروں میںحاصل کر لیا۔عظیم ڈار73رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے ۔