واشنگٹن (نیٹ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی ماڈل اور ایک پروگرام کی اینکر کریسی ٹیگن کو ’منہ پھٹ‘ کہ دیا لیکن کریسی نے جو جواب دیا وہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے ۔بی بی سی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں امریکی گلوکار جان لیجنڈ اور کریسی ٹیگن پر تابڑ توڑ حملے کیے کیونکہ بقول ان کے ان دونوں نے ان کے کریمنل جسٹس سسٹم کی اصلاحات کو سراہا نہیں تھا۔