کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )کابل میں افغان سکیورٹی اہلکاروں کی پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کو ٹکر سے سامنے والے بمپر ٹوٹ گئے ، افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ 8روز سے جاری ہے ۔ افغا ن سکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کا پیچھا کرکے بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیاں پاکستان سفارتخانے کی گاڑیوں سے ٹکرا دیں،افغان سکیورٹی اہلکاروں نے جان بوجھ کر پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کونشانہ بنایا ۔اس سلسلے میں ایک بار افغان سفیر کودفتر خارجہ بلا کر احتجاج بھی کیا جا چکا ہے ۔