لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکا رہ سجل علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کا تحفظ لازمی ہے۔لاہور موٹروے پر خاتون کیساتھ ہونیوالی اجتماعی زیادتی کیافسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے،عوام کیساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پرآواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔اسی واقعے کے تناظرمیں سجل علی نے بھی اپنا ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ موجودہ نظام کو ہمیشہ کسی بھی ایکشن کیلئے بروقت احتجاج کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے ؟‘ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہماری عوام کب تک اس خوف کا سامنا کرے گی اب تو ہمارے بچے ، خواتین اور یہاں تک کہ جانور بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کو سرعام پھانسی نہ دی جائے گی تب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔