مکرمی !کورونا وائرس سے سپر پاور کہلانے والا امریکہ اور ترقی یافتہ یورپین ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی جنگ عظیم میں بھی اس قدرجانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا اس سے کہیں زیادہ تباہی موذی کورونا وائرس نے پھیلائی ہے اس موذی وباء نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے پوری دنیا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سامنے بے بس اور عاجز آتی ہے کورونا نے دنیا کو بتا دیا ہے اللہ ہی سب سے بڑا ہے اور وہ ہی اصل سپر طاقت ہے دنیا بھر کی مساجد کی طرح دیگر مذہبی عبادت گاہوں، چرچز اور ایوانوں میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئیں تمام مذاہب کے ماننے والے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور بڑائی کا اقرار کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نجات کے لیے معافی مانگتے نظر آرہے ہیں کیونکہ وہی تمام کائنات کا خالق اور مالک ہے اور وہی غفور و رحیم ہے وہی التجائوں اور دعائوں کو قبول کرنے والا ہے اسی سے امید رکھنی چاہیے کہ وہ دنیا کو کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے نجات فرمائے گا۔جلد یا بدیر کورونا وائرس پر قابو پالیا جائے گا لیکن جب تک کورونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اس وقت تک ایک نئی دنیا وجود میں آجائے گی جس میں لوگ ایک نیا طرز زندگی اختیار کریں گے۔کورونا وائرس نے یہ طے کردیا ہے کہ اب دنیا پہلے جیسے نہیں رہے گی یقینی طور پردنیا کی طرح ہماری زندگی میں بھی بہت زیادہ تبدیلی آئیں گی۔ ( چودھری عبدالقیوم)