نئی دہلی ( سپورٹس ڈیسک )بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر رواں سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا منصوبہ بنالیا ۔ ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر-نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے جس کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر دھیرج ملہوترا نے بتایا کہ ہم ہر طرح کی صورتحال کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں اور اگر صورتحال بدترین شکل اختیار کر جاتی ہے تو ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرکے وہاں میزبانی کریں گے۔